ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرونا  بحران میں  برڈ فلو کی دستک، راجستھان اور ایم پی میں برڈ فلو کے کیس، جھارکھنڈ میں ہائی الرٹ

کرونا  بحران میں  برڈ فلو کی دستک، راجستھان اور ایم پی میں برڈ فلو کے کیس، جھارکھنڈ میں ہائی الرٹ

Sun, 03 Jan 2021 20:37:07    S.O. News Service

رانچی، نئی دہلی،3جنوری (آئی این ایس انڈیا) نام نہادکرونا وبا کے درمیان ایک برڈ فلو کا خطرہ بھی پیدا کردیاگیا ہے۔اطلاع کے مطابق مدھیہ پردیش کے اندوراور راجستھان کے پانچ اضلاع میں متعدد پرندوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے پیش نظر جھارکھنڈ میں احتیاطی الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کسی پرندے کی غیر فطری موت کی اطلاع فوری طور پرجانوروں کے محکمہ اور اعلیٰ حکام کو دی جائے۔ مویشی پروری کے محکمہ کے ڈائریکٹر نینسی سہائے نے بتایا کہ جھارکھنڈ میں برڈ فلو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے، البتہ الرٹ جاری کیا گیا ہے،تاکہ لوگ چوکس رہیں اور غیر ضروری خوف اور تناؤ نہ پھیلا ئیں۔

ادھر ہماچل کے پونگ ڈیم  میں ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار سے زیادہ مہاجر پرندے مردہ پائے گئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر پہاڑی علاقوں میں پائے جانے والے پرندوں کی وہ نسلیں شامل ہیں،جنہیں کمیابی کا خطرہ ہے۔ موت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے مردہ پرندوں کے نمونے لئے گئے ہیں۔ انھیں جانچ پڑتال کے لئے بریلی کے انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، جالندھر علاقائی بیماریوں کی تشخیصی لیبارٹری اور دہرادون کے وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ بھیج دیا گیا ہے، رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔وہیں راجستھان کے جودھپور، جھالاور اور ایم پی کے اندور  میں برڈ فلو کے کیس پائے گئے ہیں۔


Share: